Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:01

وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، ..
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان جو جمعرات کو سعودی عرب کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر یہاں پہنچے، نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کی پرزور مذمت کی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات