انسداد ڈینگی و ہفتہ وار صفائی مہم بارے سیمینار کا انعقاد

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:11

لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم اور ہفتہ وار صفائی مہم بارے کالج آف ارتھ اینڈ اینوائر مینٹل سائنسسز، پنجاب یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے انعقاد کا مقصد طلبہ میں ڈینگی اور صفائی بارے شعور اجاگر کرنا تھا۔ تقریب میں ایل ڈبلیو ایم سی افسران، سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ، پرنسپل سی ای ای ایس سمیت اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں طلبہ کو ایل ڈبلیو ایم سی کی شہر میں کارکردگی اور اقدامات پر خصوصی پریزنٹیشن دی گئی۔ترجمان نے اس موقع پر کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی انسداد ڈینگی مہم اور سرسبز و صاف پنجاب کے حوالے سے شہر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کر رہی ہے ۔ ادارے کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ شہریوں خصوصاً طلبہ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ طلبہ ہمارا روشن مستقبل ہیں۔ تمام طلبہ ایل ڈبلیو ایم سی کے اینوائر ایمبیسیڈر کے طور پر اس مہم میں بھر پور شرکت کریں۔