میپکو ٹاسک فورسز کی کارروائیاں، 161بجلی چوروں کو 48لاکھ 64ہزار روپے جرمانہ عائد، 6مقدمات درج

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:11

ملتان ۔19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میںایک روز میں161بجلی چورپکڑلئے جنہیں2لاکھ80ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر48لاکھ64ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ6مقدمات درج کروائے گئے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔

18ستمبر2019 کو ملتان میں38گھریلواورکمرشل صارفین کو69042یونٹس چوری کرنے پر1365078 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں19 گھریلو صارفین کو24045یونٹس چوری کرنے پر340444روپے جرمانہ ، وہاڑی میں16گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو17270یونٹس چوری کرنے پر242378 روپے جرمانہ ،بہاولپور میں23گھریلواورکمرشل صارفین کو43201صارفین کو 839415روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، ساہیوال میں13گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو38430یونٹس چوری کرنے پر465535روپے جرمانہ ، رحیم یار خان میں10گھریلو اور کمرشل صارفین کو10457یونٹس چوری کرنے پر145290روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں24 گھریلواورکمرشل صارفین کو49625یونٹس چوری کرنے پر889326روپے جرمانہ اور4 مقدمات درج ،بہاولنگر میں7گھریلوصارفین کو9847یونٹس چوری کرنے پر184343روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں11 گھریلوصارفین کو18885 یونٹس چوری کرنے پر392982 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔