فیصل آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے مسافر کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی چار کلو گرام آئس برآمد

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) : فیصل آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے مسافر کے قبضہ سے کروڑوں روپے کی چار کلو گرام آئس برآمد ، ائیر پورٹ سکیورٹی حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے اے این ایف پنجاب کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز فیصل آباد سے ریاض جانے والی فلائٹ سے سفر کرنیوالے مسافر کے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کی چار کلو گرام آئس برآمد کرلی ۔اے این ایف حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور کے رہائشی مقصود خان ولد زرولی خان کو فیصل آباد ائیر پورٹ سے 4کلو گرام آئس سمیت تحویل میں لیا گیا ۔ملزم کیخلاف فیصل آبا د اے این ایف سٹیشن میں مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کاروائی شروع کرد ی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :