تیز رفتار مزدا گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، تین زخمی ہوگئے

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) : تیز رفتار مزدا گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق جھال موڑ چوک تاندلہ سٹی کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتار مزدا گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجہ میں چار افرادزخمی ہوگئے جن میں سے ایک نامعلوم شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122حکام نے بتایا کہ نامعلوم شخص تیز رفتار مزدا کی زد میں آکر زخمی ہوا اور موقع پر دم توڑ یاگیا جبکہ تین زخمیوں جن میں 30سالہ نوید ولد رحمت علی ساکن فیصل آبا د ، 35 سالہ غلام حسین ولد امانت علی ساکن قصور ، اور فخر عباس ولد محمد ناصر ساکن چک نمبر 58گ ب ساہیوال شامل ہیں کو مزید طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو تاندلہ منتقل کردیا گیا ۔