سب انسپکٹر کے رشوت لینے کی وڈیو منظر عام پر آنے پر آر پی او کا نوٹس ،

سی پی او کو انکوائری کرکے محکمانہ کارروائی کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) : سب انسپکٹر کے رشوت لینے کی وڈیو منظر عام پر آنے پر آر پی او کا نوٹس ، سی پی او انکوائری کرکے محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کردیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نوید احمد کے مطابق آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر نے تھانہ گھڑ میں سب انسپکٹر اکبر کی رشوت لینے کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد فوری نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آبا د اظہر اکرم کو انکوائری کرکے محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں ۔تھانہ گڑھ پولیس کے انسپکٹر نے مقدمہ کے اندراج کیلئے سائلین سے رشوت لی تھی جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :