یوم دفاع پاکستان ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز (کل) ہوگا

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:32

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ’’تیسرا یوم دفاع پاکستان ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ‘‘ کا آغاز 20 جمعہ عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پہلے دن 3 میچ کھیلے جائیںگے، ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق پہلا میچ میجر محمد طفیل الیون بمقابلہ پائلٹ آفیسر مریم مختار شہید، دوسرا میچ کیپٹن راجہ محمد سرور بمقابلہ لانس نائیک سیف علی جنجوعہ تیسرا میچ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید بمقابلہ کیپٹن لالک جان شہید الیون کے مابین کھیلا جائیگا۔

دریں اثناء ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب مورخہ 23 بروز پیر 8 بجے شب منعقد ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیگٹیو معاذ جی ندیم احمد ہوںگے۔