نیب آزاد ادارہ ہے، بلدیہ عظمی کراچی کا ایکسٹرنل آڈٹ کروایا جائے،علی زیدی

18ٰٔٔٔیں ترمیم کے بعد فشنگ صوبائی اور ڈیپ سی فشنگ وفاق کے ماتحت ہے۔اگلی کابینہ میٹنگ میں فشنگ پالیسی وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا،سمٹ سے خطاب

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:35

نیب آزاد ادارہ ہے، بلدیہ عظمی کراچی کا ایکسٹرنل آڈٹ کروایا جائے،علی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ نیب آزاد ادارہ ہے۔ بلدیہ عظمی کراچی کا ایکسٹرنل آڈٹ کروایا جائے۔چیلنجز بہت ہیں ، پر ہم کوشش کررہے ہیں ۔18ویں ترمیم کے بعد فشنگ صوبائی اور ڈیپ سی فشنگ وفاق کے ماتحت ہے۔اگلی کابینہ میٹنگ میں فشنگ پالیسی وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا۔ان خیالات کا اظہارا نہوںنے جمعرات کو کراچی میں سسٹینی ایبل شپنگ لاجسٹک اینڈ سپلائی چین سمٹ اور نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب سے چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل جمیل اختر نے بھی خطاب کیا ۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر لوگوں کو بلیو اکنامی کا اندازہ ہی نہیں ہے۔دنیا بھر میں 23ٹریلین ڈالرز بلیو اکنامی پر خرچ ہورہاہے۔

(جاری ہے)

ہم نئی فشنگ پالیسی لے کر آرہے ہیں۔اگلی کابینہ میٹنگ میں فشنگ پالیسی وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا۔شپنگ بہت بڑی صنعت ہے، لوگوں کو معلوم نہیں ہے۔

دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن کے پی ٹی کے ایکٹ میں ترمیم نہیں لائی گئی،اگر آپ فشریز چلے جائیں تو آپ مچھلی کھانا ہی چھوڑ دیں۔انہوںنے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب ہر کوئی پاکستان میں شپنگ انڈسٹری سے جڑا تھا۔پرائیویٹ سیکٹر کو دعوت دے رہے ہیں کہ شپنگ انڈسٹری میں آئیں،پاکستانی فلیگ والے جہازوں کو پہلے برتھنگ کا حق دیاجائیگا۔انہوںنے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے۔ بلدیہ عظمی کراچی کا ایکسٹرنل آڈٹ کروایا جائے۔اگر میئرکراچی آڈٹ کروالیں تو اگلی مرتبہ بھی یہی آجائیں گے۔ چیئرمین کے پی ٹی ریئرایڈمرل جمیل اختر نے کہا کہ لاجسٹک کسی بھی ملک کی بیک بون ہوتی ہے۔ گوادرسی پیک پاکستان ملک کی ترقی میں نئی راہیں گامزن کریگا