ناظم آباد میں شہید ہونے والے کانسٹیبل ذیشان کی نمازجنازہ اداکردی گئی

ڈی جی رینجرز سندھ نے اس موقع پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید اہلکار کو سلام پیش کیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) تھانہ ناظم آباد کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران شہید ہونیوالے کانسٹیبل ذیشان ولد اطہرمیاں بکل نمبر 33918 کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن میں ادا کردی گئی اس موقع پر پولیس کے خصوصی دستے نے شہید سلام پیش کیا۔ڈی جی رینجرز سندھ نے اس موقع پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید اہلکار کو سلام پیش کیا۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے علاوہ ڈی آئی جی ایسٹ، سائوتھ،ایس ایس پیز سینٹرل، سٹی سمیت رینجرز سندھ و کراچی پولیس کے افسران، جوانوں،شہید کے ورثا اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہیدکانسٹیبل کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے لیئے شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے اس موقع پر شہید کے ورثا کے لیئے محکمہ پولیس سندھ کی جانب سے مروجہ مراعات دینے کا اعلان کیا اور متعلقہ پولیس افسران کوہدایات دیں کہ اس حوالے سیتمام تر ضروری قانونی دستاویزی امور کوجلدسے جلدمکمل کیا جائے۔