اوریکل نے جدید اوریکل سی ایکس کلائوڈ سرکاری، نجی کاروباری اداروں کی ترقی کے لیے متعارف کرادی

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:46

اوریکل نے جدید اوریکل سی ایکس کلائوڈ سرکاری، نجی کاروباری اداروں کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) اوریکل نے جدید اوریکل سی ایکس کلائوڈ کاروباری اداروں کی ترقی کے لیے متعارف کرادی ہے جو خاص طور پر ٹیلی کام انڈسٹری، مالیاتی اداروں ، میڈیا اور سرکاری شعبوں کی صنعتوں کی کارکردگی اور کاروبار کے فروغ میں معاونت فراہم کرتی ہے۔ اوریکل کسٹمر ایکسپیئرنس(سی ایکس) کلائوڈ متعدد شعبوں جیسے مارکیٹنگ، سیلز، کاروباری مصنوعات اور خدمات کے فروغ کے لیے خاص طور پر اپ ڈیٹس کی حامل ہے۔

اس میں ڈیجیٹل اسسٹنٹس سیلز اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں کاروبار کے فروغ کا باعث ہوگا۔راب ٹارک آف، نائب صدر، اوریکل سی ایکس کلائوڈ اور اوریکل ڈیٹا کلائوڈ نے کہا کہ تمام اداروں کے لیے اپنے صارفین سے رابطہ سب سے اہم ہوتا ہے اس لیے اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ڈیٹا فرسٹ سوچ کو اپنایا گیا ہے تاکہ کسٹمر ایکسپیئرنس کو منظم کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

اوریکل سی ایکس میں جدید اپ ڈیٹس میں ڈیٹا اور مشین لرننگ کی خوبیاں ہیں تاکہ وہ ڈیٹا سے حاصل ہونے والی اہم معلومات کو حاصل کرتے ہوئے صارفین کی ضروریات کے مطابق مثبت، ناقابل یقین کسٹمر خدمات فراہم کرسکیں۔

اوریکل سی ایکس ایک مکمل اور مربوط ایپلی کیشنز سلوشن ہے جو مارکیٹنگ، فروخت، خدمات اور تجارتی امور میں بہترین ہے۔ جدید اپ ڈیٹس میں اوریکل سی ایکس یونٹی، اوریکل انٹرپرائز کلاس کسٹمر ڈیٹا مینجمنٹ پلیٹ فارم ہے۔ اس کے علاوہ اوریکل ڈیٹا فوکس کمپنی ڈیٹا اور سگنلز کو مربوط بناتا ہے اور مارکیٹنگ اور سیلز ٹیم کے درمیان موجود دوری کو ختم کرتا ہے۔ اسی طرح مارکیٹنگ ٹیم کو اپنے اہداف حاصل کرنے اور سیلز ٹیم کو صارفین کے ساتھ اپنے رابطے منظم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :