Live Updates

’’آزادی مارچ‘‘عمران نیازی کی حکومت کے خاتمے تک جارہی رہے گا ،علامہ ناصر محمود سومرو

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:46

عمر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام(ف)صوبہ سندھ کے مرکزی رہنما علامہ ناصر محمود سومرو نے کہا ہے عمران نیازی حکومت کا خاتمہ قریب ہے ’’آزادی مارچ‘‘عمران نیازی کی حکومت کے خاتمے تک جارہی رہے گا تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے اسلام آباد لاک ڈان اور"آزادی مارچ "رکوانے کے حوالے سے سعودی حکومت سے رابطے ک یحوالے سے انکا کہنا تھا کہ اس کی تصدیق یاتردید حکومت کرسکتی ہے عمران خان کی حکومت نے عوام کاجینا محال کردیا ہے علامہ ناصر محمود سومرو کا کہنا تھا کہ سندھ کیساتھ ناانصافیوں کا دور جاری ہے سندھ کی بچی ڈاکٹر نمرتا اور گھوٹکی میں حضرت محمد ؐکی توہین اور سندھ میں مندروں پر حملے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے علامہ ناصر محمود سومرو نے عمرکوٹ میں میڈیا سے بات چیت اور پریس کلب کیسامنے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج عمرکوٹ کی عوام کو اور جمعیت کے بہادر کارکنوں کو دعوت دینے آیا ہوں کہ عوام آزادی مارچ میں قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کی آواز پر لبیک کہے علامہ ناصر محمود سومرو نیکہا کہ آزادی مارچ عمران نیازی حکومت کا ڈھرن تختہ کرے گا علامہ ناصر محمود سومرو نی کہا کہ عمران خان تو بڑے دعوی کرتا تھا اپوزیشن کو کہتا تھا کہ اسلام آباد آو میں کنٹینر بھی دونگا کھانا بھی دونگا مگر اب عمران نیازی کے قول و فعل میں تضاد ہے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے علامہ ناصر محمود سومرو کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ اسلام آباد لاک ڈان رکوانے کیلیے سعودی حکومت سے پاکستانی حکومت کے رابطے کیحوالے سے ناصر محمود سومرو کا کہنا تھا کہ اس کی تصدیق یا تردید حکومت ہی کرسکتی ہے انکا کہنا تھا کہ عمران حکومت کا خاتمہ قریب ہے آزادی مارچ پاکستان کی عوام کو تھوپی گی حکومت سے چھٹکارا دلائے گی آصف زرداری اور نواز شریف کیخلاف کارڈ استعمال کرکے عمران خان کو پاکستان میں عمران خان کو حکومت میں لایا گیا علامہ ناصر محمود سومرو نیعوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ عوام کو تمام مسائل سے چھٹکارا دلایا جائے گا ریلی میں جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات