ہماری خدمات کے معیارنے کاشانہ کومزیدقابل اعتمادبنادیا ‘افشاں لطیف

بیٹیوں کوپرا عتماد اورانہیںمعاشی طوپرخودکفیل بنانا میراویژن اورکاشانہ کامشن ہے

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) کاشانہ ویلفیئرہوم کی سپرنٹنڈنٹ مسزافشاں لطیف نے کہا ہے کہ یتیم ونادار بیٹیوں کی انتھک خدمت کرناعبادت جبکہ عبادت میں خیانت کرنابہت بڑا گناہ ہے،ارباب اقتدارواختیار کی طرف سے کاشانہ کوماڈل ادارہ قراردیاجانامیرابیش قیمت اعزازہے،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی شاباش کو میںزندگی بھر فراموش نہیں کرسکتی ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روزنیوایڈمشن کیلئے آنیوالی مائوں اور ان کی بیٹیوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ کاشانہ میں زیرکفالت نادارویتیم اورمستحق بیٹیوں کیلئے ہماری خدمات اور انہیںدی جانیوالی معیاری سہولیات نے ادارے کومزید قابل اعتماد بنادیاہے۔انہوں نے کہا کہ میں بیٹیوںکی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت اوراعتماد سازی کیلئے اپنابھرپورکرداراداکررہی ہوں۔انہو ں نے کہا کہ جوبیٹیاں شادی کے بعد کاشانہ سے چلی جاتی ہیں یہاں سے سیکھے ہوئے ہنر ان کے بہت کام آتے ہیں ۔بیٹیوں کوپراعتماد اورانہیںمعاشی طوپرخودکفیل بنانا میراویژن اورکاشانہ کامشن ہے۔