Live Updates

عوا م ڈینگی سے مر رہے ہیں ،قوم پوچھتی ہے صحت کا انقلاب کہاں ہے پرویز ملک

نالائق، نااہل حکومت ڈینگی اور لوگوں کی صحت پر بھی سیاست کر رہی ہے ،ادویات دستیاب نہیں ،خواجہ عمران

جمعرات 19 ستمبر 2019 19:03

عوا م ڈینگی سے مر رہے ہیں ،قوم پوچھتی ہے صحت کا انقلاب کہاں ہے  پرویز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے ڈینگی سے اموات میں اضافے پر اظہار افسوس اور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قوم کو بتائے صحت کا انقلاب کہاں ہی ، بڑے پروگرام لانے کے بجائے مفت ادویات ہی ختم کردی گئی ،نالائق، نااہل حکومت ڈینگی اور لوگوں کی صحت پر بھی سیاست کر رہی ہے، سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں اس وقت کے وزیر صحت سلمان رفیق نے ڈینگی کا قلع قمع کیا تھا۔

(جاری ہے)

عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیاز ی صاحب اپنی نالائقیوں سے باہر نکل آئیں ،قوم مررہی ہے ،جاگ جائیں، ملک میں ڈینگی کے مریض 4 ہزار سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ویڈیو سکینڈل کے بعد ایک منٹ بھی جیل میں رکھنا ظلم و زیادتی ہے، پاکستانی ادارو ں کی بے تو قیری کی جا رہی ہے جو کسی صور ت بردا شت نہیں، پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر بوکھلا ہٹ کا شکار ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات