مشتاق سکھیرا کو ماڈل ٹائون کے قتل عام پر ٹیکس محتسب کا عہدہ ملا‘ خرم نواز گنڈاپو

ر قاتلوں،مجرموں کو ریلیف ملے گاتو جرم ختم ہو گا نہ ظلم کم ہو گا‘سیکرٹری جنرل عوامی تحریک

جمعرات 19 ستمبر 2019 19:15

مشتاق سکھیرا کو ماڈل ٹائون کے قتل عام پر ٹیکس محتسب کا عہدہ ملا‘ خرم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ مشتاق سکھیرا کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں شریف برادران کی طرف سے حسب منشا خونی کردار ادا کرنے پر بطور انعام وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے سے نوازا گیا ،اس آئینی پوسٹ کے لیے مشتاق سکھیرا کے پاس کوئی تجربہ تھا نہ اہلیت،سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کی براہ راست نگرانی کی اور احکامات جاری کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے گناہوں کے قاتل مشتاق سکھیرا کو 14 بے گناہوں کے قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بھی طلب کر رکھا ہے، اگر قاتلوں اور مجرموں کو ریلیف ملتے رہیں گے تو اس ملک سے کبھی جرم ختم ہو گا نہ ظلم کم ہو گا۔وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ ایک قاتل کی بحالی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے، ایسے قاتل آئینی نشستوں پر نہیں جیلوں میں بند ہونے چاہئیں۔