ڈی جی نرسنگ پنجاب کا لاہور کے ہسپتالوں کا اچانک دورہ ، ڈینگی کاؤنٹرز کا معائنہ

سروسز ہسپتال میں ڈے کئیر سینٹر میں چارج نرسز کی تعیناتی پر سخت برہمی کا اظہار

جمعرات 19 ستمبر 2019 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے اچانک لاہور جنرل ہسپتال ، سروسز اور مینٹل ہسپتال پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ڈینگی کاؤنٹرز کا معائنہ کرنے کے علاوہ نرسنگ سٹاف کی حاضری اور مختلف وارڈز میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سروسز ہسپتال کے ڈے کئیر سینٹر میں چارج نرسز کی ڈیوٹی لگائے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی این سی رولز کے مطابق نرسنگ سٹاف کا کام صرف اور صرف مریضوں کی دیکھ بھال اور بہتر نگہداشت ہے لہٰذاانہیں کسی بھی غیر متعلقہ جگہ پر نہ لگایا جائے۔

ڈی جی نرسنگ نے کہا کہ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ اپنے دفاتر میں جونئیرز کی بجائے سینئر نرسز کو مامور کریں اور تعیناتی کرتے ہوئے سنیارٹی کو ہر صورت پیش نظر رکھا جائے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نرسنگ زبیدہ سوار بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :