سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے قومی احتساب بیورو قوانین میں ترمیم کا بل منظور کرلیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 19:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے قومی احتساب بیورو(نیب) قوانین میں ترمیم کا بل منظور کرلیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس چیئرمین جاوید عباسی کی زیر صدارت ہوا تو فاروق ایچ نائیک نے نیب ترمیمی بل پیش کیا اور سب ارکان نے بل کی حمایت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر سب ارکان نیب ترمیمی بل پر متفق ہیں تو کمیٹی اسے منظور کرتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کسی ایک شخص کے فائدہ یا نقصان کے لیے قانون نہیں ہونا چاہیے، نیب کے مقدمات کے ذریعہ میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، ریفرنس دائر ہونے تک نیب افسران کسی انکوائری کو پبلک نہیں کرینگے۔سیکرٹری وزارت قانون نے کہا کہ حکومت بھی نیب قانون میں ترامیم کا بل لارہی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ حکومت کا بل کمیٹی کے سامنے نہیں آیا، جب آئے گا تو دیکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :