آئی جی سندھ نے پولیس مقابلے کے بعد وائرل ہونیوالی فوٹیج پر قانونی اقدامات پر مشتمل تفصیلات طلب کرلیں

جمعرات 19 ستمبر 2019 19:20

آئی جی سندھ نے پولیس مقابلے کے بعد وائرل ہونیوالی فوٹیج پر قانونی اقدامات ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے ناظم آباد پولیس مقابلے کے بعد وائرل ہونیوالی فوٹیج پر قانونی اقدامات پر مشتمل تفصیلات طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے تھانہ ناظم آباد کی حدود عیدگاہ کے قریب پولیس مقابلے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی فوٹیج پر ڈی آئی جی ویسٹ سے تمام تر ضروری قانونی و محکمانہ اقدامات پر مشتمل تفصیلات فی الفور طلب کرلی ہیں۔