ڈیرہ اسماعیل خان ، خواتین کے تنازع پر ملزمان کا مخالف کے مکان پر حملہ ،علاقہ میں شدید خوف وہراس،09 افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 19 ستمبر 2019 19:20

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) خواتین کے تنازع پر ملزمان کو فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ سے مخالف کے مکان پر حملہ ،علاقہ میں شدید خوف وہراس،09 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کڑی خیسور کی حدود وانڈہ علی میں مسلح ملزمان نے خواتین کے تناز ع پر اپنے مخالف عبدالمید ولد میر سعید سکنہ کٹہ خیل حال وانڈہ علی کے مکان پر فائرنگ کردی اور ہینڈ گرنیڈ پھینکا جو کہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔

(جاری ہے)

فائرنگ اور دھماکے کی آواز سے علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور مستغیث عبدالمجید کی رپورٹ پر ملزمان فتح اللہ ،الطاف پسران کشمیر خان اقوام مستی خیل ساکنان وانڈہ شیرو ،بختہ میر ولد نزیر سکنہ وانڈہ لالی ،موسیٰ خان ولد میر سعید ،رضوان ولد غلام سعید ساکنان کٹہ خیل حال وانڈہ علی سمیت دیگرچار نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان موسیٰ خان اور رضوان کو گرفتارکرلیاہے۔