سندھ ہائیکورٹ نے دہشتگردی کے الزام میں 2 مجرموں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دیدی

جمعرات 19 ستمبر 2019 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے دہشتگردی کے الزام میں 2 مجرموں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دیدی۔جسٹس کے کے آغا اور جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دہشتگردی کے الزام میں 2 مجرموں کی اپیلوں کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے مجرموں نصیر احمد بٹ اور ابو بکر کی اپیلیں منظور کرلیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے ٹھوس عائد نہ ہونے پر ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔ ملزمان پر اپنے دوست بلال کو 20 لاکھ روپے تاوان کیلئے اغوا کرنے کا الزام تھا۔ استغاثہ کے مطابق 2011 میں او لیول کے طالبعلموں نے اپنے دوست کو ڈیفنس سے اغوا کرکے قتل کیا۔ ملزمان کو شبے میں گرفتار کیا گیا۔ وکیل صفائی نے موقف دیا تھا کہ لاش کھلے مقام سے ایک ہفتے بعد ملی تھی'کوئی بھی نشاندھی کرسکتا تھا۔ بے بنیاد الزامات پر بچوں کا تعلیمی کیریئر اور زندگی خراب کی گئی۔ تفتیشی نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ بے گناہوں کی زندگی برباد نہ ہو۔