کراچی پولیس نے ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں قانون کی دھجیاں اڑادیں گئیں

جمعرات 19 ستمبر 2019 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) کراچی پولیس نے ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں قانون کی دھجیاں اڑادیں گئیں۔مقابلے میں زخمی ڈاکو زمین پر تڑپ رہے تھے۔ موبائل سامنے کھڑی تھی لیکن اہلکاروں نے اسپتال لے جانے کے بجائے مزید گولیاں ملزمان کے سینوں میں اتار کر قانون وانصاف کا خون کردیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح ناظم آباد کے علاقے عیدگاہ کے قریب واردات کرتے ملزمان نے پولیس کے پہنچنے پرفائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

جوابی فائرنگ میں ڈاکوزخمی ہوئے جبکہ اہلکارفائرنگ کی زد میں آیا۔زخمی ملزمان زمین پرپڑے تھے ایمبولیس بھی موجود تھی لیکن اہلکارخلاف قانون اسپتال لے جانے کے بجائے مبینہ ڈاکوؤں پرمزید گولیاں برساتے رہے ۔موت کا یقین ہونے کے بعداہلکار زخمی ساتھی ذیشان کو لیکر اسپتال روانہ ہوگئے اور لاشیں روڈ پر پڑی چھوڑگئے۔ایک شہری یہ سارا منظرریکارڈ کرتارہااورویڈیو سوشل میڈیاپر ڈال دی جووائرل ہوگئی۔ویڈیو سے ثابت ہوا کہ پولیس کیلئے قانون، عدالت اور انسانیت کچھ نہیں۔