ڈی آئی خان ،قومی شاہراہ حسوبند کے مقام پرخانہ بدوشوں کا ٹرک الٹنے سے خاتون سمیت تین افراد جاںبحق، 25 زخمی

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:10

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) ڈی آئی خان قومی شاہراہ حسوبند کے مقام پرخانہ بدوشوں کی ٹرک الٹنے سے خاتون سمیت تین افراد جان بحق 25 افراد زخمی سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانہ بدوش گھرانوں سے لدی ٹرک ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر حسوبند کے مقام پر الٹنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد جان بحق اور 25سے ذیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ذیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں زخمیوں میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو طبی امداد دینے کیلئے سول ہیڈکوارٹر ہسپتال ژوب اور سی ایم ایچ منتقل کیا گیاہے خانہ بدوش گھرانوں کا تعلق ناصر قبیلے سے ہے جو علاقہ درابن جارہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :