پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ،کارکن ہمارا اصل سرمایہ ،پارٹی میں حیثیت ریڑھ کی ہڈی کی سی ہے، عبید اللہ جان بابت

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:10

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پشتون خواء ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر عبید اللہ جان بابت نے کہاہے کہ پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے کارکن ہی ہمارا اصل سرمایہ اور پارٹی میں ان کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی کی سی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا اور پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ مستقبل پشتون خوانخوا میپ کا ہے اگر چہ گذشتہ عا م الیکشن میں جان بوجھ کر ہمیںہرایا گیا حالا نکہ پشتون خواء میپ کے وزراء اور ہمارے صوبے کے گورنرنے اپنے دور حکومت میں صوبے کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریکارڈ ترقیاتی کام کیئے جسکی سزا ہمیں الیکشن میں جان بوجھ کر ہرا نے کی صورت میں ملا انہوں نے کہا کہ پشتونوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے ہمیں اپنی مرضی سے جینے کا حق بھی نہیں دیا جارہا ہے جسکے نتائج خطر ناک ثابت ہونگے انہوں نے کہا کہ اج پارلیمنٹ میں پشتون قوم پشتون لیڈر شپ سے محروم ہیں اور ہماری آواز کو خاموش کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو پشتونوں کے بغیر کسی صورت نہیں چلایا جاسکتا پشتون خواء میپ کے خلاف مقتدر قوتوں نے ہمیشہ سازشیں تیار کی تاکہ ہم پشوتونوں کے حقوق کی بات سے ہٹ جائیں لیکن یہ انکی خام خیالی ہے خان شہید سمیت ہمارے دیگر شہداء نے جمہوریت اور ائین کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں لیکن اج ہمارے ساتھ حکمران سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں قوموں کی برابری کو تسلیم کیئے بغیر ملک میں ترقی خوشحالی اور امن نہیں اسکتا حقیقی جمہوریت جب تک ملک میں قائم نہیں ہوگی ملک عدم اسحکام کا شکار رہیگا انہوں نے کہا کہ مشر محمود خان اچکزئی کو اسمبلی میں ریکارڈ اور تاریخی تقاریر کرنے اور مظلوم اقوام کے انسانی حقوق کی پامالی پر موثر اواز اٹھانے کی پاداش پر الیکشن میں ہرایا گیا انہوں نے کہا کہ صوبے میں فوری طور پر بلدیاتی الیکشن کا اعلان کیا جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صرف زبانی جمع خرچ سے کام لے رہی ہے صوبے میں ترقی کا نام و نشان نہیں اور نہ ہی ہمیں کئی پر امن نظر ارہا ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن فری صوبے کی بات کرنے والے خود کرپشن کی پیداوار ہیں پارٹی مشر محمود خان صلا ح و مشو رے جلد پشتون قومی جرگہ طلب کر رہے ہیں جسمیں پشتون قوم کے مسائل پر ٹھوس بات اور لائئمہ عمل طے کرینگے۔