بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ کے اساتذہ کی تنخواہوں کی بندش ،مستقلی کے احکامات میں تاخیر

بلوچستان کے 800 سو کے قریب سکول متاثر ،60 ہزار طالبات کا تعلیمی سلسلہ بھی منقطع ہونے کا امکان

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:12

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ کے اساتذہ کی تنخواہوں کی بندش اور مستقلی کے احکامات میں تاخیر بلوچستان کے 800 سو کے قریب اسکول متاثر 60 ہزار طالبات کا تعلیمی سلسلہ بھی منقطع ہونے کا امکان1500 اساتذہ کو تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں متاثرہ اسکولوں میں 750 پرائمری اسکول جبکہ 125 کے قریب مڈل اور ہائی اسکول شامل ہیں بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ GPEنے رواں سال کے دوران تمام اسکول محکمہ تعلیم بلوچستان کے حوالے کردیئے تھے اب شنید میں آرہا ہے کہ حکومت بلوچستان پراجیکٹ کے فیمیل اساتذہ کو مستقل کرنے کی بجائے دو سال کا کنٹریکٹ دینا چاہتی ہے اور پراجیکٹ بھی معاملات پر عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہی ہے اور پراجیکٹ کی بیشتر اسکول دہی علاقوں میں ہیں اور ان اسکولوں کی کارکردگی بھی اچھی ہے مگر تعلیم کے دعویدار اس مسلے کو جلد سلجھانے کی بجائے اسے طول دے رہے ہیں جس سے عوام اور پراجیکٹ کے پندرہ سو کے قریب ملازمین اور طالبات میں شدید مایوسی پھیل رہا ہے خصوصا 60 ہزار طالبات کا مستقبل موجودہ صورت حال میں غیر یقینی بن رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :