انجینئرمحمدعارف چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو تعینات

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) وزارت توانائی (پاورڈویژن) حکومت پاکستا ن نے انجینئرمحمدعارف کوچیف ایگزیکٹو آفیسر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) تعینات کردیا۔ جنہوںنے جمعرات کو باقاعدہ طورپراپنے عہدہ کاچارج سنبھال لیا۔ 19ستمبر2019 کو کیسکوکی سربراہی سنبھالنے سے قبل انجینئرمحمدعارف فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو)میںچیف انجینئر (ڈیولپمنٹ) کے عہدے پر فائزتھے۔

(جاری ہے)

انجینئرمحمدعارف نے پاکستان واٹراینڈپاورڈیولپمنٹ اتھاٹی ( واپڈا )میں بطور انجینئراپنے کیرئیر کے سفر کا آغاز کیا۔ اپنی مدت ملازمت کے دوران انھوں نے ملک کے دیگرتقسیم کار کمپنیوں میںبھی مختلف عہدوں پراپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل انجینئرعطاء اللہ بھٹہ کیسکومیںچیف ایگزیکٹوآفیسرکے عہدے پرتعینات تھے جو اپنی مدمت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرہوگئے جس کے بعد انجینئرمحمدعارف نے چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوکے عہدے کاچارج سنبھال لیاہے۔