لاہورہائیکورٹ نے فیکٹریوں میںلیبر انسپکٹر زکے داخلے پر پابندی کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کردیا،سیکرٹری لیبر بھی طلب

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے فیکٹریوں میںلیبر انسپکٹر زکے داخلے پر پابندی کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری لیبر کو بھی طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے شیراز ذکا ء ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میںلیبر انسپکٹرز کی فیکٹریوں میں داخلے پر پابندی کو چیلنج کیا گیا ہے ۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت لیبر انسپکٹرز کے فیکٹریوںمیں داخلے پر کیسے پابندی لگا سکتی ہے۔ عدالت نے سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب اورسیکرٹری لیبر طلب کر لیا ۔