ہمارے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے نوجوان نسل کو میدان میں نکلنا ہو گا‘سارہ احمد

بطور پاکستانی معاشرے کے ایک فرد کے ہم سب کو قصور جیسے واقعات کی روک تھام کے لیئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا‘ چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے کہا پے کہ بطور پاکستانی معاشرے کے ایک فرد کے ہم سب کو قصور جیسے واقعات کی روک تھام کے لیئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے بچے ان درندہ صفت انسانوں کی سفاکانہ کارروائیوں سے محفوظ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کے دورے پر آئے طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وہ بچوں کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹس، چائلڈ پروٹیکشن سکول اور یورو کے مختلف سیکشن میں گئیں۔ سارہ احمد نے طلباء کو بیورو کی ورکنگ، ریسکیو آپریشنز، چائلڈ ہیلپ لائن 1121 اور دیگر مہیا کی جانے والی سہولیات کے متعلق بریف کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ ہمارے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیئے نوجوان نسل کو میدان میں نکلنا ہو گا۔

ہمیں اپنے بچوں کو اچھے اور برے کی تمیز خود دینا ہو گی۔ سارہ احمد نے کہا کہ والدین کے ساتھ ساتھ سکولوں اور کالجوں میں اساتذہ کو بچوں کو اس حوالے سے تعلیم و تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ چیئر پرسن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب لاوارث، محروم، گمشدہ اور زہنی و جنسی تشدد کا شکار بچوں کو بہترین، محفوظ اور اچھا ماحول فراہم کرنے کے لئیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے ارد گرد بچوں سے متعلق کوئی بھی مشکوک حرکات و سکنات دیکھیں تو فوری چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر اطلاع دیں۔ن

متعلقہ عنوان :