پنجاب بھرمیں862ٹریفک حادثات میں07افراد جاں بحق943زخمی ہوئے

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں862روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں07افرادجاںبحق جبکہ943افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔370معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (66فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات395ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور28مسافر433اور122پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ245ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت247متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 83حادثات میں 94متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان67حادثات میں68متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ان ٹریفک حادثات کے کل950متاثرین میں778مرد اور172خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں151افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 527افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ272زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں713موٹر سائیکلز،108آٹو رکشے،64موٹر کاریں،29وین18مسافربسیں،24ٹرک اور128دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔