لاہور ہائیکورٹ نے 626 قاصد، نائب قاصد ‘ لائبریری اٹینڈنٹس کو ٹائم سکیل پروموشن دیدی

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:24

لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے 626 قاصد، نائب قاصد اور لائبریری اٹینڈنٹس کو ٹائم سکیل پروموشن دیدی‘ چیف جسٹس کی منظوری کے بعدرجسٹرار لاہور ہائیکورٹ آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت عالیہ کے جن ملازمین کو ٹائم سکیل پرموشن دی گئی ہے ان میں 105 قاصدوں کو گریڈ 9 سے 10 میں دی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ میں کام کرنے والے 367 نائب قاصدوں کو بھی ملازمت کے دورانیہ کی بنیاد پر گریڈ 3 سے 6 میں ترقی دی گئی ہے، ٹائم سکیل پرموشن پانے والوں میں 154 لائبریری اٹینڈنٹس کو ملازمت کے دورانیہ کے تناسب سے گریڈ 5 سے 10 تک ترقی دی گئی۔