Live Updates

پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے کیلئے پرعزم ہے،راجہ بشارت

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:26

لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق بلدیاتی انتخابات وعدہ کے مطابق کرانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وہ جمعرات کو سول سیکریٹریٹ میں کابینہ کی لوکل گورنمنٹ ٹرانزیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹرمراد راس، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید، سیکرٹری بلدیات اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے،اجلاس میں سابقہ بلدیاتی نظام سے نئے بلدیاتی نظام میں منتقلی کے عمل پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، راجہ بشارت نے محکمہ بلدیات کو ہدایت کی کہ ٹرانزیشن کا کام شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے اور کابینہ کمیٹی کو باقاعدگی سے آگاہ کیا جا تارہے نیزحدبندی کرتے وقت احتیاط کی جائے کہ کسی موضع کی سابقہ حدود تبدیل نہ ہوں کیونکہ اس سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں،ا نہوں نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں کا محور اور تحریک انصاف کے ویژن کا عکاس ہے اوریہ صوبہ بھر میں نچلی سطح پر حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، قبل ازیں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ احمد جاوید قاضی نے اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیات پنجاب میں باقاعدہ ٹرانزیشن سیل قائم کیا گیا ہے جس میں چھ ورکنگ گروپ کام کر رہے ہیں جبکہ تمام مواضعات،سابقہ بلدیاتی اداروں کے عملہ و اثاثہ جات کا ریکارڈ حاصل کرکے کمپیوٹرائزکیا جا رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ پنچائتوں(مواضعات) اورنیبر ہڈ کونسلز کی حد بندی پر تیزی سے کام جاری ہے اور4 نومبرتک حتمی حد بندیاں نوٹیفائی کر دی جائیں گی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ مکمل کر لیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ باقاعدہ اجلاس منعقد کر کے اعتراضات دور کئے جا رہے ہیں، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سارا کام دیے گئے شیڈول کے مطابق مکمل کر لیا جائے گا اور بلدیاتی انتخابات بھی وقت پر کرانے کے قابل ہونگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات