جوں جوں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، حکومت کی چور چور کی گردان تیز ہورہی ہے ‘ مسلم لیگ (ن)

نااہل حکومت ڈینگی اور لوگوں کی صحت پر بھی سیاست کررہی ہے ،عوام مررہے ہیں حکمران اپوزیشن سے جگتیں کررہے ہیں‘ مریم اورنگزیب

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:48

جوں جوں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، حکومت کی چور چور کی گردان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈینگی سے اموات میں اضافہ قابل افسوس اور قابل مذمت اور مسلم لیگ (ن) وفات پانے والے مریضوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ نالائق اور نااہل حکومت ڈینگی اور لوگوں کی صحت پر بھی سیاست کررہی ہے ،عوام ڈینگی سے مررہے ہیں، نالائق حکمران اپوزیشن سے جگتیں کررہے ہیں،بے گناہ عوام ڈینگی سے وفات پارہے ہیں اور یاسمین راشد صاحبہ جگتیں سنارہی ہیں۔

شہبازشریف کی قیادت میں اس وقت وزیر صحت سلمان رفیق نے ڈینگی کا قلع قمع کیاتھا ،وزیر صحت لطیفے سنانے کے بجائے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، یہ عوام کی جان کا مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عمران صاحب کی حکومت نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاں بندکرد ی ہیں،عمران صاحب صحت کا انقلاب کہاں ہی آپ نے صحت کے بڑے پروگرام لانے کے بجائے غریبوں کی مفت دوائیاں ہی ختم کردی ہیں، عمران صاحب آپ کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے دوائیاں بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں،عمران صاحب جاگ جائیں، ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے ۔

پنجاب میں چوبیس گھنٹے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 323 حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب طورخم پر افتتاح کے موقع پر ڈینگی پر قابو پانے میں ناکامی پر قوم سے معافی مانگتے ،اپنی نالائقی اور نااہلی پر معافی کے بجائے پھر جھوٹ کی گردان پڑھی ،قوم کو توقع تھی کہ وہ ڈینگی اور پولیو کے انسداد کے لئے ہنگامی اقدامات کا اعلان کریں گے لیکن عمران صاحب نے پھر اپوزیشن کے خلاف تاریخی جھوٹ کا بیانیہ چلایا ،جوں جوں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، حکومت کی چور چور کی گردان تیز ہورہی ہے ،ڈینگی سے چھ اموات ہوچکی ہیں، نالائق اعظم، نالائق اعلی اور وزیر صحت سب لاپتہ ہیں۔