وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار(کل) عمرہ کی ادائیگی کے بعدوطن واپس پہنچیں گے

وزیراعلی نے رات گئے ائیرپورٹ پر چونیاں میں بچوں کے قتل کے واقعہ پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکل بروز ( جمعہ ) کو عمرہ کی ادائیگی کے بعدرات گئے تقریبا2بجے وطن واپس پہنچیں گے۔وزیراعلی نے وطن واپسی کے فورا بعد رات گئے ائیرپورٹ پر چونیاں میں بچوں کے قتل کے واقعہ پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ صوبائی وزرا راجہ محمد بشارت، ہاشم ڈوگراورسردار آصف نکئی اجلاس میں شریک ہوں گے۔چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی،سیکرٹری اطلاعات اوراعلی حکام بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ وزیراعلی کو پیش کی جائے گی۔