Live Updates

اعجازاحمدچوہدری سے پنجاب سیکرٹریٹ میں این اے 133 کی مختلف یونین کونسلز سے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی ملاقاتیں

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پنجاب سیکرٹریٹ میں حلقہ این اے 133 کی مختلف یونین کونسلز سے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری نے کارکنوں سے ملاقات کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن اپنے اپنے قائدین کی کرپشن کا پیسہ کے تحفظ کے لئے اسمبلی میں غنڈہ گردی ، شور شرابہ اور بدمعاشی پر اتر آئی ہے ، اپوزیشن نے آج تک کسی عوامی ایشو کے حل کے لئے کبھی آواز بلند نہیں کی ، پروڈکشن آرڈر کو اپوزیشن سیاست کے طورپر استعمال کررہی ہے ،اپوزیشن کو کشمیر پر آواز بلند کرنے کی توفیق نہیں ہوئی، قوم کو مقروض اور ملک کو کنگال کرنے والے چور ،ڈکیت اور لٹیرے اپنے انجام کو پہنچیںگے، کرپٹ ٹولے کی قسمت میں رونا دھونا لکھا جا چکا ہے ،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنے اپنے دورِاقتدار میں جووارداتیںکی ہیں ان کا قوم کو حساب دینا پڑے گا ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے حواریوں نے ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ، حکومت نے نریندر مودی کو پاکستانی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دے کر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے، ملاقات کرنے والوں میں حاجی طفیل ، عدنان چوہدری ، رانا جمیل ، غلام حسین ، رانا غفور، رانا نعمان ، رانا علی چاند ، نفیس شاہ ، نادر بھٹی ، عرفان عباسی ، علائوالدین سمیت دیگر کارکنان شامل تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات