وزیراعلی خیبرپختونخوا کی زیرصدارت فوڈاتھارٹی کے حوالے سے اہم اجلاس
صوبے میں اشیائے خوردونوش سے ملاوٹ کے خاتمے اور خوراک سے جڑے کاروبار میں صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت وزیراعلیٰ نے حیات آباد میں واقع ڈرگ فوڈ لیبارٹری کو فوڈ اتھارٹی کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ملاوٹ کے خاتمے اور اشیائے خوردونوش میں صفائی یقینی بنانے اور عوام کی آگاہی کیلئے میڈیا کمپین پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کی جائے،وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعرات 19 ستمبر 2019 21:52
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے چارسدہ میں گڑ میں ہونے والی ملاوٹ کے خلاف ٹھوس اقدامات اٴْٹھانے کی بھی ہدایت کی۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعلی محمود خان نے وزیراعلیٰ ہاوس میں فوڈ اتھارٹی کی صوبے کے 15 دیگر اضلاع تک توسیع کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد بنگش، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ، چیئر مین فوڈ اتھارٹی اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی سہیل خان و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے وزیراعلی کو فوڈ اتھارٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور وزیراعلی کو ادارے کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک اتھارٹی صرف سات ڈویڑنل اضلاع میں فعال ہے جبکہ دوسرے فیز میں ادارے کو صوبے کے پندرہ اضلاع تک توسیع دی جارہی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ اگلے سال اتھارٹی کو صوبے کے دیگر باقی ماندہ تمام اضلاع تک بھی توسیع دی جائے گی۔اجلاس کو ادارے کے طریقہ کار اور نئے مانیٹرنگ سسٹم کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے اشیائے خوردونوش سے متعلق روزگار میں لائی گئی بہتری اور اس روزگار سے وابسطہ افراد کی جاری تربیت کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اشیائے خوردونوش کی صفائی اور اس میں ملاوٹ کی روک تھام کیلئے فوڈ اتھارٹی کے پاس تکنیکی ماہرین پر مشتمل جدید آلات سے لیس ٹیمیں کام کر رہی ہیں جس سے نہ صرف معیاری خوراک کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے بلکہ صحت مند معاشرے کے فروغ کے ساتھ ساتھ بیماریوں میں کمی بھی ممکن ہو رہی ہے۔اتھارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک ادارے نے 65786 معائنے کئے ہیں جبکہ 29342 نوٹسز بھی جاری کئے ہیں۔ اسی طرح 24867 فالو اپ معائنے عمل میں لائے گئے ہیںجبکہ 21074 لائسنس نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ 2048368 آئٹم تلف کئے گئے ہیں جبکہ جرمانوں کی مد میں 86.493 ملین رقم وصول کی گئی ہے اسی طرح لائسنس فیس کی مد میں 58.998 ملین روپے وصول کئے گئے ہیں۔ 1919 ملاوٹی اشیاء بیچنے اور بنانے والے کاروباروں کو سیل کیا گیا ہے۔ اس دوران ملاوٹ کے حوالے سے اتھارٹی کو 2261 شکایات موصول ہوئی ہیںجن میں 2243 شکایات کو نمٹایا گیا ہے۔اجلاس کو صوبے میں اشیائے خوردونوش کی صفائی اور اس میں ملاوٹ کی روک تھام کے حوالے سے اتھارٹی کے مستقبل کی لائحہ عمل کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق فوڈ اتھارٹی کو خوراک میں صفائی اور ملاوٹ پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں اور اشیائے خوردونوش سے متعلق آگاہی پر زیادہ زور دیا جائے اور جرمانوں میں نسبتاً کمی لائی جائے تاکہ لوگوں کے روزگاروں میں بہتری لائی جاسکے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے سے ملاوٹی اشیاء کا خاتمہ اور اشیائے خوردو نوش میں صفائی لانے کیلئے تمام ممکن اقدامات اٴْٹھائے جائیں گے جس سے بیماریوں کی روک تھام بھی ممکن ہو سکے گی کیونکہ معیاری خوراک ہی صحت مند عوام کی ضمانت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.