نوشہروفیروز ،سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال سے متعلق سیمینار

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:54

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال اور اس کے فوائد کے ساتھ ممکنہ نقصانات کے پیش نظر خواتین کو شعوری آگاہی دینے کے لئے ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد رائو کی صدارت میں ایک سئمینار کامیٹی ھال نوشہروفیروز میں منعقد کیاگیا۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہونے والے اس سیمینار میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین اور طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب میں کہاکہ سوشل میڈیا کے بڑہتے ہوئے رجہان سے فائدہ اٹھانے کے لئے تعلیمی صلاحیتوں کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے میں ترقی حاصل کی جاسکتی ہے پاکستان میں سوشل میڈیا یوزر کی بڑی تعداد فیسبک استعمال کرتی ہے جبکہ ہمیں زیادہ سے زیادہ ان ویب سائٹوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے جن پر تعلیمی، ہنری و دیگر شعباجات میں ہمارے لئے فائدا مند ثابت ہوں۔

(جاری ہے)

سیمینار میں لاہور سے آئی ہوئی ٹرینر مس عارفہ فاروقی نے تصویری عکاسی کے ساتھ آج کی عورت کو فوکس کر کے مثبت سوچ، تعلیم اور شخصیت پہ تفصیلی آگاہی دیکر کامیاب زندگی کے اصول اپنانے پر توجہ دلاکر سوشل میڈیا کے صحیح استعمال کرنے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔حیدرآباد سے آئی ہوئی ٹرینر مس ماروی اعوان نے عورتوں کے حقوق کے ساتھ سوشل میڈیاپر عورتوں کو ہراسان یا بلیک میل کرنے والے افراد کے خلاف الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 کے وہ تمام سیکشن جو سائبر کرائیم میں آتے ہیں ان پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کی ویب سائٹ پر آن لائن شکایتی فارم فل کر کے بہی کاروائی کروائی کروائی جاسکتی ہے۔

آج ہم گلوبل ولیج میں زندگی گذار رہے ہیں جس میں عورتوں کے حقوق اور تحفظ دینے والے ادارے اپنا کردار ادا کرہے ہیں۔ سئمینار سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 1 فیاض حسین راہوجو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2 تاشفین عالم، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سید علی احمد شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سجاد احمد میمن، ودیگر مقررین نے کہاکہ اس طرح کے شعوری پروگرام کرنے سے معاشرے کی اصلاح اور صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ مثبت سوچ کی فضا قائم کی جاسکتی ہے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کئپٹن رٹائرڈ بلاول شاہد را کو ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سید علی احمد شاہ نے یادگار اعزازی شیلڈ پیش کی اور مھمان ٹرینیز کے ساتھ پروگرام آرگنائیزس کو یادگار شیلڈ دوپٹے اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔