Live Updates

مقبوضہ کشمیرپر بھارت زبردستی اپنا تسلط قائم نہیں رکھ سکتا،عمران خان

کشمیر کیلئےدنیا کے ہر فورم پر لڑیں گے، پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آرہی ہے، سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے جدہ میں پارٹی ورکرز اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 ستمبر 2019 19:48

مقبوضہ کشمیرپر بھارت زبردستی اپنا تسلط قائم نہیں رکھ سکتا،عمران خان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت زبردستی اپنا تسلط قائم نہیں رکھ سکتا، کشمیر کیلئے دنیا کے ہر فورم پر لڑیں گے، پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آرہی ہے، سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے دہ میں پارٹی ورکرز اور بزنس کمیونٹی نے ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر کیلئے دنیا کے ہر فورم پر لڑیں گے۔ کشمیر پر بھارت زبردستی اپنا تسلط قائم نہیں رکھ سکتا۔ اورسیز پاکستانیوں نے کشمیریوں کے ساتھ بہترانداز میں اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے حوالے سے آئیڈیل ملک ہے۔ سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر بنا رہے ہیں۔

واضح رہے وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے سعودی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی، عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم عمرا ن خان کا جدہ ایئرپورٹ پر گورنر مکہ نے استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی ذالفقار زلفی اور سفارتی حکام بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام، کرفیو اور کشمیریوں پر مظالم سے متعلق بھی حقائق بتائے۔

اسی طرح وزیر اعظم عمران خان کی سعودی وزیر دفاع سے بھی ملاقات ہوئی۔ مزید برآں معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کے دو روزہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر غور بھی کیا جائے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی صورتحال اور معاشی ترقی سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان پانچ اگست کے بعد سے اب تک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سعودی ولی عہد سے رابطے میں ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور سعودی علی عہد کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،خطے کی سلامتی پر بات ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات