Live Updates

عوام آپس میں محبتوں کے پیغام کو عام کریں ،جمعیت کسی بھی حالات میں ان کیساتھ ہے ،مولانا عبدالواسع

سچاہی کا پیغام پھیلا رہے ہیں ،دھوکہ بازی ہمارا شیوا نہیں ہے ،عوام کی قوت عوام کی حوشحالی کے لیے استعمال کررہے ہیں،رکن قومی اسمبلی

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:56

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام کے تحت پنجگور میں تحفظ ناموس رسالت کانفرنس پنجگور سمیت بلوچستان بھر سے جمعیت کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی نطامت کے فرائض الیاس ولی ساسولی نے اداکیئے تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا کہ دین دار اور غیرت مند مسلمانوں کی خدمت میں چند گزارشات عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آپس میں محبتوں کے پیغام کو عام کریں جمعیت کسی بھی حالات میں عوام کے ساتھ ہے اور ہمارا عوام سے ایک وعدہ ہے کہ ہر وقت ان کے ان کے خوشی اور غم میں ساتھ رہیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت اور عوام ایک ہیں اور اللہ تعالی کے فرمان کے تحت دونوں کے درمیاں رفاقت ہے عوام کا تعاون اور رفاقت سے اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کریں گے مولانا واسع نے کہا کہ ہم سچاہی کا پیغام پھیلا رہے ہیں دھوکہ بازی ہمارا شیوا نہیں ہے عوام کی قوت عوام کی حوشحالی کے لیے استعمال کررہے ہیںبلو چستان غربت کا شکار ہے ملک میں امتیازی سلوک ہورہا ہے اللہ نے ہمیں پیدائشی غریب نہیں بنایا ہے بلکہ یہ پسماندگی ناانصافی کا نتیجہ ہے جمعیت عوام کو حق دلائے گا انہوں نے کہا کہ سب اس بات پر متفق ہیں کہ ہمارے حقوق غضب ہورہے ہیں اسلام آباد اور لاہور کی طرح ہمیں وہ مقام حاصل نہیں ہے جس طرح انھیں درجہ دیا گیا ہے پارلیمنٹ کے اندر اگر کوئی فارمولا طے پایا ہے بلوچستان کی پسماندہ دور کرنے کے حوالے سے اس کا کریڈٹ جمعیت کو جاتا ہے جمعیت نے اسمبلی میں یہ فارمولا پیش کیا تھا کہ بلوچستان کو اس کے وسائل سے حاصل شدہ حق دیا جائے محاصل کی تقسیم ظالمانہ ہے انہوں نے کہا کے بلوچستان کے قوم پرست اور سیکولر پرست بھی یہی کہتے تھے کہ بلوچستان کے ساتھ ناانصافی ہے مگر عملی جہدوجہد صرف جمعیت نے کی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ پشتوں قوم پرستوں سے انصاف کے حصول کے لیے ہم نے اتحاد کیا جمعیت واحد جماعت ہے جس نے اپنے باتوں کو منوایا قوم پرست وزیراعلی بنے مگر صوبے کو مرکز سے ایک پائی بھی نہیں دلاسکے جمعیت مخلوط حکومتوں میں شامل رہا تو این ایف سی ایوارڈ میں اہم مطالبات منوائے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ انھیں حق دلائیں گے انہوں نے کہا کہ 2011 کو جو این ایف سی آیا تو بجٹ میں 300 ارب ہماری جہدوجہد سے شامل ہوئے نواب بگٹی کے دور میں ایک بات چلی تھی کہ مرکز گیس رائلیٹی کی مد میں 600 ارب کا مقروض ہے ریکودک سے بھی بلوچستان کو حق دلایا جس کا سارا پیسہ کمپنی کو جاتا تھا اٹھارویں ترمیم کے بعد ہم نے صاف انکار کیا کہ ریکوڈک کو اب کسی کمپنی کے حوالے نہیں کریں گے نواب اسلم حکومت کو ہٹانے کے آگے جمعیت رکاٹ بنی زرداری نے گورنر راج کے ذریعے رئیسانی حکومت ختم کیا حکومت کی رخصتی کا اصل مسلہ ریکوڈک تھا جس پر نواب رئیسانی حکومت گرایا گیا انہون نے کہا کہ جمعیت کو حکومت سے اس لیے دور رکھا گیا کہ ریکوڈک کیس دب جائے بلوچ اور پشتوں قوم پرستوں کو حکومت اس لیے دی گئی تاکہ وسائل کو لوٹ کر ترقی کے عمل کو روک جائے انہون نے کہا کہ ریکودک کیس مین ہرجانے کی مد مین 6 ارب ڈالر جرمانہ لگایا اس وقت کی حکومت نے کیس کو کمزور کیا تاکہ کمپنی کو فائدہ ہو قوم پرست جماعتیں صرف دعوی کرتے ہیں عمل نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ ریکوڈک پر کمیشن بنایاجائے 45 ارب سے بننے والی میٹرو بلوچستان کے فنڈز سے بنا قوم پرست اس پر خاموش تھے جمعیت عوام کے اجتماعی حقوق کے لیے جہدوجہد کررہء ہے 75 سالون سے ایسے حکمران مسلط ہیں جو صرف کرپٹ اور دوسروں کے ایجنٹ تھے 2018 کے الیکشن کو جمیعت نے مسترد کردیا ہے یہ بین الاقوامی اسٹبلشمنت کا لایا ہوا حکومت ہے یہ حکومت ملک کے لیے نقصان دہ ہے اپوزیسن کو بتایا کہ اسمبلی کا حلف نہین اٹھانا ہے مگر وہ نہیں مانے اج ناموس رسالت کے مسائل سر اٹھارہے ہین حکمران ملک اور ہمارے عقائد کو بھی نہیں بخش رہے مولانا واسع نے کہا کہ اگست کا میہنہ دے رہے ہیں کہ حکمران کرسی چھوڑ کر گھر جائین اکتوبر کا مہینہ بھاری ثابت ہوگا عمران نیازی کو عوام نے ووٹ نہین دیا ہے وہ کس طرح ملکی وقار کا خیال رکھین گے ملک کو ہمیشہ وفاداروں نے نقصان پہنچایا ہے کشمیر ہماری شہ رگ ہے اگر شہ رگ کٹ گیا تو ہم کس طرح زندہ رہین گے عوام نے ملک اور کشمیر کی خاطر پیٹ کاٹ لیے تھے اس دن کے لیے نہیں کہ تم آندیا کے آگے سرنڈر کردے حکمران خیراخواہ نہین حکمرانوں کی جی حضور والی پالیسیوں سے اب امریکہ نے بھی کشمیر کو انڈیا کا اندرونی معاملہ قرارد دیا ہے عمران خان مودی کے ساتھ مل چکا ہے اور اس بات پر عمران خوش ہین عمران خان مزید حکمران بنا رہا تو ملک کا ایٹم بم بھی نہیں بچے گا تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے صوبائی جوائنٹ سکریٹری ایم پی اے نواز خان کاکڑ سابق رکن قومی اسمبلی محمد عثمان بادینی ایم پی اے ِخضدار یونس عزیز زہری سکریٹری جنرل ورکن قومی اسمبلی آغا محمود شاہ مولانا عبدالواحد رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی سابق صوبائی وزیر وڈیرہ عبدالخالق مولانا کمال الدین صوبائی نائب سالار حاجی رحمت اللہ ایم پی اے آصغر تریں سرور ندیم نائب امیر مولانا خالد ولید صیفی صدیق مینگل ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ ضلعی جنرل سکریٹری حاجی عبدالعزیز ضلعی ڈپٹی سکریٹری مولانا شیخ عبدالحمید مدنی ضلعی نائب امیر اور ممتاز رہنما حاجی عطاء اللہ بلوچ ضلعی نائب امیر مولانا عبدالحئیی مولانا علی احمد صوبائی رہنما میر خدارحیم عیسی زئی صوبائی سکریٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ حافظ صفی اللہ سردار یحیی ناصرنے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ تمام مسلمان ناموس رسالت کے لیے اپنی جانوں کو قربان کردیں گے اور مسلمانوں پر فرض ہے کہ ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے قربانی دیں جمعیت ایک ایسی جماعت ہے جو ملک میں ایمان اورعزتوں کے تحفظ کے لیے گلی گلی اور کوچوں میں کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سلکٹیڈ حکومت کے خلاف میدان میں نکل چکے ہیں عمران خان کو ٹپے لگا کرپاکستان پر مسلط کردیاگیا ہے ناموس رسالت ہماری جان ومال سے زیادہ قیمتی ہے یہودنصارا کے تابع داروں سے اللہ تعالی ناراض ہے قرآن کے احکامات پر عمل کرنا ہوگا موجودہ حکمران یہودیوں کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں اسلام آباد کو لاک ڈاوں کیا جائے گا قادیانی ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے آزادی مارچ مسلط حکمرانوں کے ِخلاف ہے جو ہمیں غلامی کی طرف لے جارہے ہیں الیکشن کے دوران عمران خان نے جتنے بھی وعدے کیئے تھے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں ہوا یہ ملک سے اسلام کا نام مٹانا چاہتے ہیں مسلمان پاکستان میں اسلام کی حفاظت کریں گے عمران نے ریاست مدینہ بنانے کی بجائے امریکی ایما پر کشمیر انڈیا کے حوالے کیا آگے یہ پاکستان بھی امریکہ کے حوالے کریں گے ہم ملک کو غلامی سے آذاد کرانا چاہتے ہیں کشمیر پر ظلم ہورہا ہے کشمیر اور پاکستان کو امریکی غلاموں سے آذاد کرائیں گے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانون نے ناموس رسالت معیشیت کو بھی نہیں بخشا عوام کو اندھیروں میں دھکیلا گیا ملک اور عوام کو نہیں بخشا عمران یہودی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں دو قومی نظریہ سے منحرف ہورہے ہیں ملک اسلام کے نام پر بنا ہے علمائے کرام نے قربانیاں دی ہیں آج جو کشمیر ہے اسے قبائلیوں نے آذاد کرایا حکمرانوں نے کشمیریوں کی 72 سالہ جہدوجہد کو نقصان پہنچا کر کشمیر انڈیا کے حوالے کیا بنگلہ دیش ہم سے الگ ہوا جمعیت اسلام آباد کو ہر حال میں بند کرے گا مہنگائی لاقانوعیت تمام مسلمان اور پاکستانیوں کا مسلہ ہے حکمرانوں نے ختم نبوت کے دفعات آئیں سے ختم کرنے کی کوشش کی مہنگائی پیدا کرکے عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے حکمران دیں اور دنیا دونوں کے لیے خطرہ ثابت ہورہے ہیں ان سے نجات ملک پر احسان ہوگا آذادی مارچ نجات کا ذریعہ بنے گا انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ایک بڑے امتحان اور چیلنج کا سامنا ہے پاکستانی قوم قربانی کے لیے تیار رہیں ظالموں کے سامنے واضح کریں کہ مفتی محمود کے کارواں میں شامل سپاہی اسلام اور ناموس رسالت کے لیے گردنیں کٹائیں گے اور ہمیں مٹنے کا کوئی غم نہیں ہوگا ملت کو اس وقت جانبازوں کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جب 1974 کو قادیانیت کا فتنہ اٹھا تو جمعیت آگے آیا عمران نیازی باعزت طریقے سے مستعفی ہوکر گھر چلے جائیں جمعیت کو مجبور نہ کرے کہ ملک کو جام کردے بلوچستان گورنمنٹ سے عوام مایوس ہے صرف چار وزیروں کے کام ہورہے ہیں ہمیں بحیثیت عوامی نمائندہ ترقیاتی عمل سے دور رکھنے کی سازش ہورہی ہے واشک کے فنڈز روک دیئے گئے ہیں اور ہم پر سی ایم ہاوس کے دروازے بند ہیں جمعیت تمام ہھتکنڈوں کو ناکام بنائے گی پنجگور واشک آواران سے رکن قومی اسمبلی احسان ریکی جب سے سلیکٹ ہوئے ہیں عوام نے آج تک اس کا چہرہ بھی نہیں دیکھا ہے عوام ایسے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر جاکر درج کریں عوام ملک کو بچانے کے لیے باہر نکلیں گے دیں اسلام کی حفاظت ہم پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ حکمران جھوٹ بول رہے کرتاپور کھلا ہے مگر فضائی حدود کی بندش کی بات کررہے ہیں پاکستانیوں کو دشمن سے ٹریڈ کی کوئی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے مسلمانوں کو چیلنج کیا ہے ملک کے اختیار دار پریشان ہیں کہ ملک کے اصل وارث کون ہیں ہم انھیں بتانا چاہتے ہیں کہ ملک کے وارث پگھڑی والے علما اور مدارس کے طلباء ہیں جب بھی ملک کو مشکلات کا سامنا ہوا تو علماء میدان میں آگئے انہوں نے کہا کہ قوم پرست پیٹ پرستوں کا مقصد اقتدار ہے جب اقتدار ملتا ہے تو ملک کے خیر خواہ تو اگر نہیں ملا تو تیور بدل جاتے ہیں پاکستان خطرات میں گرا ہوا ہے پراجیکٹ لانے سے خوشحالی اس شرط پر قبول نہیں کہ یہاں قادیانیت کے فروغ دیا جائے پھٹان بلوچ کو لڑا کر اقتدار کے مزے لوٹے گئے جمعیت کے امیدواروں کو اسمبلی سے باہر رکھ کر عوام کی خدمت سے دور نہیں رکھا جاسکتا ہے انہوں نے کہا ہے ملک میں قادیانی لابی کو استعمال کیا جارہا ہے عمران قادیانیت کا ایک تخفہ ہے مدارس اور مساجد پر پابندی لگانا چاہتے ہیں معیشت ٹھیک کرنے کے دعویدار دنیا کا سب سے بڑا بھکاری بن چکا ہے ملک میں کاروبار ختم زراعت تباہ ہے لوگ بے روزگار ہیں عمران جب امریکہ گیا تو یہودی لابی نے میڈیا میں بڑا شور مچایا کہ دورہ امریکہ کامیاب رہادراصل دورے کی کامیابی کشمیر سے دستبرداری تھا جو امریکی خاتوں اول سے ملاقات کے بعد عمران نے ڈالر کے عوض بیچ ڈالا انہوں نے کہا کہ کشکول لیکر بھیک مانگنے والوں سے آذادی حاصل کرنا لازمی ہے ملک میں چھوٹے قومیتوں کا استحصال ہورہا ہے بلوچستان ساحل اور وسائل کو لوٹا گیا عوام کو ان کا جائز حق دیاجائے ملک کو چلانے کے لیے انصاف کرنا ہوگا حکمرانوں کو عوام کو مطمعن کرنا ہوگا اب مذہبی طبقہ بھی پریشان ہے حکمران یہودی اور قادیادنیوں کے لیے نرم گوشہ اختیار کرچکے ہیں عوام یہودی ایجنٹوں کو بھاگادیں یہ تمام کلمہ پڑھنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ ناموس رسالت کے لیے میدان میں نکلیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیاگیا لیکن ملک بننے کے بعد ایک لابی نے ایک قادیانی اور ایک ہندو کو وزیر بنایا جمعیت علمائیاسلام کے اکابرین نے برطانیہ سے جہدوجہد کیا اور ملک کے آئین کا تحفظ بھی علما نے کیاعمران کو یہودیوں نے پالا اور ان کے بچوں کی پرورش بھی یہودی کررہے ہیں یہ اسلام کا دوست نہیں ہے عمران جائے پناہ کی تلاش میں ہے اسے فرار کا راستہ نہیں ملے گا اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کو بجا لائیں گے تاکہ ملک میں حقیقی اسلام کا نظام نافذ ہوسکے انہوں نے کہا کہ عمران ملک میں افراتفری پھیلا رہے ہیں جس طرح جنرل نیازی نے بنگلہ دیش گنوایا اسی طرح عمران نیازی باقی ملک گنوائے گا انہوں نے کہا کہ مسلسل عزم لیکر ہم چل رہے ہیں مدارس کے طلباء ہمارے رہنما ہیں جو ہماری فکری تربیت کرتے ہیں مدارس کے طلباء اور علماء رائے حق کی طرف بلانے والے ہیں ان کی بدولت بڑے بڑے برج گرے ہیں عوام روشنی اور بھلائی کی طرف لوٹ آئیں آنے والا دور جمعیت کا ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پر جو حکومت مسلط کیا گیا ہے اور ہم حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ تاریخ دیکھیں کہ انگریزوں کے سامنے 54 ہزار علماء نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا جب قادیانیت کی بات چلی تو بھی علماء آگے تھے روس کو علماء نے دولخت کیا آج امریکہ کو نکلنے کا راستہ نہیں مل رہا حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں وہ نہیں بچیں گے علماء نے جو بھی تحریک شروع کیا ہے وہ حکمرانوں کو گھر بھیجنے تک روکے گا نہیں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان یہ پہلے واضح کرچکا ہے کہ یہاں ایک یہودی ایجنٹ کو حکومت ڈی جائے گی اور آئیں میں ترمیم کے زریعے قادیانیون کے لیے جگہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے جمعیت ختم نبوت کا محافط ہے موجودہ حکمرانوں سے ہر شخص تکلیف میں مبتلا ہے تاجر اور انڈسٹریز والے بھاگ رہے ہیں آئی ایم ایف کی غلاموں کی حکومت برداشت نہیں کریں گے حکمرانوں کے خلاف اب اسلام آباد کا رخ کررہے ہیں پاکستان کی شہ رگ پر انڈیا قابض ہوچکا ہے آہو عہد کرلیں کہ کشمیر کو انڈیا کے ظلم سے بچانا ہے مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے ہمارے بزرگوں نے ملک کی آذادی کے لیے خون کا نذرانہ دیا ہے جب کوئی ہمارا گھر خراب کرے گا تو ہم کیسے خاموش رہ سکتے ملک کا مقصد کلمہ شہادت ہے اور اس نعرے کی بنیاد پر ملک حاصل ہوا تھا انہون نے کہا کہ نبی پاک کی توہین کرنے والی خاتون کو ملک سے فرار کرایا گیا ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں ایسا قانون ہو جو بنی کی توہین کرتا ہے اسے سزائے موت ہونا چاہئیے عمران نیازی نے گستاخ رسول کو سیکورٹی دے کر جہاز پر بٹھایا گیا انہوں نے کہا کہ حکومت کایہ عمل عشق رسول کو چیلنج کرنے کے بر ابر تھا انہوں نے کہا کہ مرزائیوں کی وکالت سابق گورنر کے بیٹے نے کی انہوں نے کہا کہ عمران کی حکومت مرزاہی نواز حکومت ہے اور کشمیر کا سودا گر بھی ہے نیازی انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام انتہا ہی بے سکونی سے گزرے تھے ڈپٹی کمشنر نے چارج سھنبالنے کے بعد بہتری آئی ہے قوم پرست مذاق بن چکے ہیں تعصب اور تضاد کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا ایجنڈا خطرناک ہے اگر یہ اپنے عزائم میں کامیاب رہا تو دین اور دنیا دونوں نقصان میں رہیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات