وزیرصحت نے کینسرکے مریضوں کومفت ادویات کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

صوبہ بھرمیں کینسرکے مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی کامنصوبہ جاری رکھا جائے گا ‘ یاسمین راشد

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کینسرکے مریضوں کومفت ادویات کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کینسرکاشکار مستحق مریضوں کی مفت ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کاسمجھوتانہیں کیاجائیگا۔ کینسرکے مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے۔ محکمہ صحت پنجاب صوبہ بھرمیں کینسرکے مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی کامنصوبہ جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :