ان ہائوس تبدیلی بھی ہوتوپی ٹی آئی سے ملکی نظام نہیںچل سکتا،رانا علی عباس ایڈووکیٹ

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) مسلم لیگ ن کے ممبرپنجاب اسمبلی راناعلی عباس خاںایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ان ہائوس تبدیلی بھی ہوتوپی ٹی آئی سے ملکی اورحکومتی نظام نہیںچل سکتا۔

(جاری ہے)

نااہل اورناتجربہ کارٹیم نے ایک سال میںملک اورقوم کومشکلات کاشکارکیا ہے ایک سال میںکوئی طبقہ بھی حکومت سے مطمئن نہیں مہنگائی سے غریب عوام خود کشیوںپرمجبورہیںتوقع ہے کہ مولانافضل الرحمن کی قیادت میںلانگ مارچ فیصلہ کن ہوگا عوام کواس قسم کی حکمرانوںکی ضرورت نہیں غیرمستحکم معیشت سے نہ جمہوریت مستحکم ہوسکتی ہے نہ موجودہ حکومت۔

ڈیل کے نام پر افواہیں پھیلانے سے حکمرانوںکی خواہش پوری نہیںہوسکتی۔میاںنوازشریف ڈیل کے خواہشمند نہیںسیاست اورجمہوریت کے غیرت مندلیڈر ہیں۔ پی ٹی آئی حکمرانی کے لئے خودڈیل کاسہاراچاہتی ہے۔