ویرات کوہلی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے اور زیادہ مرتبہ ففٹی پلس رنز کی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:13

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے اور زیادہ مرتبہ ففٹی پلس رنز کی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ففٹی بنا کر سابق ہم وطن بلے باز روہت شرما کے زیادہ رنز اور زیادہ مرتبہ ففٹی پلس رنز کی اننگز کھیلنے کا ریکارڈز توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

روہت شرما نے 2434 رنز بنا رکھے تھے جبکہ کوہلی نے 2441 رنز بنا لئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ مرتبہ ففٹی پلس رنز کی اننگز کھیلنے کا عالمی اعزاز بھی روہت شرما کے پاس تھا جنہوں نے 21 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے رکھا تھا جبکہ کوہلی نے 22 مرتبہ اعزاز حاصل کر کے ان سے یہ عالمی ریکارڈ بھی چھین لیا ہے۔