افغان فوج کے امریکا کے ساتھ مشترکہ فضائی آپریشن میں30مزدور ہلاک
ّڈرون حملے میں چلغوزے کے باغ میں کام کرنے والے 30 مزدور ہلاک اور 40 زخمی ہوئی. صوبائی کونسل
جمعرات 19 ستمبر 2019 22:20
(جاری ہے)
کابل میں وزارت دفاع نے افغان اور امریکی فورسز کی جانب سے کیے گئے اس حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ اس کا ہدف داعش کا ٹھکانا تھاتاہم انہوں نے حملے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تفصیلات دینے سے انکار کردیا.ننگرہار صوبے کے صوبائی گورنر نے بھی فضائی حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ حکومت سانحے کی تحقیقات کر رہی ہے، اب تک جائے وقوع سے 9 لاشیں نکالی گئی ہیںکابل میں موجود امریکی فورسز معاملے پر رائے دینے کے لیے فوری طور پر دستیاب نہیں ہوسکیں.
وزیر تانگی میں قبائلی سربراہ ملک راحت گل نے بتایا کہ فضائی حملہ ایسے وقت میں ہوا جب باغ میں کام کرنے والے مزدور تھک کر ایک جگہ بیٹھے آرام کر رہے تھیمزدوروں نے لکڑی جلا رکھی تھی اور ایک ساتھ بیٹھے تھے کہ ڈرون نے ان پر حملہ ہوگیا.واضح رہے کہ گزشتہ روزافغانستان کے صوبہ زابل میں افغان خفیہ ایجنسی کی عمارت پر طالبان کے خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے تھیطالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ہدف خفیہ ادارے کی عمارت تھیمقامی افراد نے شال اور کمبل کے ذریعے زخمی افراد کو ہسپتال کے اندر منتقل کیا جبکہ حکام نے شدید زخمی افراد کو قریبی کندھار کے ہسپتالوں میں منتقل کیا.دھماکے کے فوری بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں تضاد سامنے آیاتھا صوبائی گورنر کے ترجمان گل اسلام سیاف نے ہلاکتوں کی تعداد 12 بتائی تاہم بعد ازاں صوبائی کونسل کے سربراہ عطا جان حق بیان نے یہ تعداد 20 بتائی. دوسری جانب امریکا کی جانب سے مذاکرات منسوخ کیے جانے کے بعد سے روزانہ کی بنیاد پر حملے کرنے والے طالبان کا کہنا تھا کہ حملے کا ہدف قریبی قائم سرکاری خفیہ ادارے کی عمارت تھی. صوبائی کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حملے میں محکمہ قومی سلامتی (این ڈی ایس) کی دیوار کو نقصان پہنچا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ حملے میں کوئی اہلکار بھی زخمیوں میں شامل ہے یا نہیں.مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.