محکمہ تحفظ ماحول کی بلا تفریق کاروائی ،آلودگی کا باعث بننے والے یونٹس کے خلاف گھیرا مزید تنگ

غرکی کنواں کے ذریعے گندے پانی کو زمین میں داخل کرنے والی 8 صنعتیں سیل

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم نے بلا تفریق کاروائی کرتے ہوئے آلودگی کا باعث بننے والے یونٹس کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا۔ ٹیم نے غرکی کنواں کے ذریعے گندے پانی کو زمین میں داخل کرنے والی 8 صنعتوں کو سیل کر دیا۔ سیل ہونے والی صنعتوں میں کین انجینئرنگ سروسز، سٹار لیبارٹری، لیٹکو انجینئرنگ، الکوپ ایلومینیم کمپنی، کے او آر ٹیک آٹو انڈسٹری، کے ایم فوڈز، ایبٹ لیبارٹری اور منیر زری فیکٹری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کاروائی ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ تحفظ ماحول علی اعجازکی سربراہی میں کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ صنعتیںغرکی کنواں کے ذریعے گندے پانی کو زمین میں داخل کر رہی تھیں جس کی وجہ سے انہیں سیل کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ آلودہ پانی زیر زمین پانی کے ذخیرے میں شامل ہو جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں تازہ پانی کے زیر زمین ذخائر بھی آلودہ ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے مزیدبتایا کہ محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم نے غیر معیاری ایندھن اور دھواں چھوڑنے والی سٹیل ملز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے واہگہ ٹاؤن بھنی روڈپرواقع معید سٹیل مل کو بھی سیل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :