جیکب آباد ، ڈاکٹر نمرتا کے مبینہ قتل کے خلاف ہندو نوجوان اتحاد کا ڈی سی چوک پر دھرنا

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) جیکب آباد میں ڈاکٹر نمرتا کے مبینہ قتل کے خلاف ہندو نوجوان اتحاد کا ڈی سی چوک پر دہرنا ،روڈ بلاک سخت نعریبازی مختلف تنظیموں کے رہنمائوں کی شرکت،شمعیں بھی روشن کی گئیں تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے میڈیکل کالج میں ڈاکٹر نمرتا کے مبینہ قتل کے خلاف ہندو نوجوان اتحاد کی جانب سے جیکب آباد میں بھی احتجاج کیا گیا وکی کمار جیش تلسی ،سنی ولوانی ،سنتوشپنباجی،امیش راجانی ،گوتم ستیش اور وشال کی قیادت میں ڈی سی چوک پراحتجاجی جلوس نکال کر دہرنا دیا گیا جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی ہندونوجوان اتحاد کے دہرنے میں پی پی کے میر لیاقت لاشاری ،تاجر رہنما احمد علی بروہی ،پی پی شہید بھٹو کے ندیم قریشی،پی ٹی آئی کے لالہ ابرار اوستو،ڈاکٹر بی ایچ کہرانا ،شلو رام ،منوہر چاولہ ،بدھر لعل ،عبدالحئی سومرو،دلمراد لاشاری،جھانگیر کھوسو اور دیگر نے شرکت کی مظاہرین نے واقع کے خلاف سخت نعریبازی کی اور مطالبہ کیا کہ واقع کی شفاف تحقیقات کروائی جائے تاکہ ڈاکٹر نمرتا کے ورثاء کو انصاف مل سکے اس موقع پر ڈاکٹر نمرتا کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔

#