پریس کلب مچھ کے جنرل سیکرٹری کا سائبان ویلفیئر ٹرسٹ مچھ دفتر کا دورہ

سائبان ٹرسٹ مچھ کے صدر نے صحافی کو تنظیم کی فلاحی خدمات سے آگاہ کیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:37

مچھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) پریس کلب مچھ کے جنرل سیکرٹری کا سائبان ویلفیئر ٹرسٹ مچھ دفتر کا دورہ سائبان ٹرسٹ مچھ کے صدر نے صحافی کو تنظیم کی فلاحی خدمات سے آگاہ کیا دکھی انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے مچھ میں فلاحی تنظیم کی اشد ضرورت تھی جو پورا ہوگیا مقامی صحافی عمران سمالانی کا اظہار خیال سائبان ویلفیئر ٹرسٹ مچھ یونٹ کا قیام کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے صدر ٹرسٹ عبدالمجید تالپور کا گفت گو گزشتہ دنوں پریس کلب مچھ کے جنرل سیکرٹری عمران سمالانی نے سول ہسپتال مچھ میں قائم فلاحی تنظیم سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کی دفتر کا دورہ کیا اور اسموقع پر سائبان ویلفیئر ٹرسٹ مچھ کے صدر عبدالمجید تالپور نے انہیں فلاحی تنظیم کے سماجی خدمات اور اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سائبان ویلفیئر ٹرسٹ جو اپنی مدد آپ غریب نادار مستحق افراد میں ادویات راشن سمیت طلباء و طالبات میں کتابیں مفت تقسیم کرنے کیساتھ واٹر کولر اور حادثات میںجاں بحق افراد کو انکے ورثاء تک پہنچانے اور کفن دفن کا بندوبست اور زخمیوں کو طبی امداد و علاج فراہم کررہے ہیں مچھ میں دفتر کا قیام صرف اور صرف دکھی انسانیت اور نادار افراد کی خدمت ہے مخیر حضرات تعاون کی اشد ضرورت ہے مقامی صحافی نے سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمات عظیم عبادت ہے معاشرے میں فلاحی اداروں کا کلیدی کردار ہے جذبہ انسانیت سے سرشار لوگ معاشرے کی اثاثہ ہوتے ہیں انھوں نے کہا کہ جب سے فلاحی تنظیم کی دفتر کا قیام عمل میں آئی ہے عوام کو صحت تعلیم ودیگر ضروریات زندگی کی سہولت دیکھنے میں آرہے ہیں یہ ایک خوش آئند آمر ہے فلاحی تنظیم عبدالمجید تالپور کی نگرانی میں زبردست کام کررہے ہیں اور انھوں نے امید ظاہر کی کہ فلاحی تنظیم کے رضا کار اپنے خدمات جاری رکھیں گے انھوں نے مچھ کے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کیساتھ تعاون خصوصی تعاون کرے تاکہ یہ اپنے فلاحی خدمات کو مزید وسعت دے سکیں ۔

متعلقہ عنوان :