Live Updates

وفاقی وزیر فواد چوہدری اپنا قبلہ درست کریں،علامہ شفقت علی حیدری

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر فواد چوہدری اپنا قبلہ درست کریں بر صغیر کی تاریخ کا مطالعہ کریں ان پر واضح ہو گا کہ 1857ء کی جنگ آزادی کے بعد مدارس ہی تھے جنہوں نے برصغیر میں اسلام اور امت کو زندہ رکھا اور وہ مدارس ہی تھے جنہوں نے تحریک پاکستان میں روح پھونکی ان خیالات کااظہار جماعت اہلسنت پاکستان کے ضلعی ناظم علامہ شفقت علی حیدری نے فواد چوہدری کے مدارس کے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی آڑ میں فواد چوہدری کی ڈپٹی وزیراعظم بننے کی خواہش وزیراعظم عمران خان ہی پوری کرسکتے ہیں موصوف اس کا غصہ مولویوں اورمدرسوں پر نہ نکالیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات