Live Updates

اپوزیشن کا آزادی مارچ کا مقصد اپنی کرپشن بچانے اور احتساب کے شکنجے سے چھٹکارا پانا ہے، آفتاب صدیقی

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا آزادی مارچ کا مقصد اپنی کرپشن بچانے اور احتساب کے شکنجے سے چھٹکارا پانا ہے۔ اپوزیشن رہنماوں کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ انہیں احتساب کے عمل سے کتنی تکلیف ہے۔ اپوزیشن جتنے چاہے مارچ کرلے احتساب کے عمل سے کوئی نہیں بچ سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی جانب سے خورشید شاہ کی گرفتاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ کرپشن کے خلاف جنگ بلا تفریق جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

پارٹی نے نا صرف ملک بلکہ دنیا میں تاریخی کرپشن کی ہے۔وطن عزیر کی دولت کو لوٹنے والے اور قومی خزانے کو نقصان پہچانے والے ہر شخص کا بلا تفریق احتساب ہوگا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں آفتاب صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں ادارے آزاد اور خودمختار ہیں۔

نیب کسی بھی قسم کی تنقید اور دباو کے زیراثر نہیں آئے گا۔ملک سے کرپشن کے خاتمے اور ملک سے لوٹے گئے پیسہ کی واپسی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار کرپشن کے گاڈ فادر اور طاقتور ترین لوگ آج احتساب کے شکنجے میں ہیں۔ جلد ہی سیاست کی آڑ میں کرپشن کرنے والے عناصر گرفتار کیے جائینگے۔ #
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات