میڈیا پر پابندی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ، میر علی مدد جتک

ٴْپیپلز پارٹی نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کیلئے بہت سے مشکلات کا مقابلہ کیا ہے اور آئند ہ بھی کرتے رہیں گے کہ حکمران طاقت کے نشے میں دھت ہیں، مہنگائی کا طوفان برپا ہوچکا ہے، لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئی ہیں، جب عوام اٹھیں گے تو آپ کو پتہ بھی نہیں چلے گاحالات دن بدن خراب ہورہے ہیں جن کا کوئی سدباب نہیں کیا جارہا ہے،صوبائی امیر پاکستان پیپلز پارٹی

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ میڈیا پر پابندی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کیلئے بہت سے مشکلات کا مقابلہ کیا ہے اور آئند ہ بھی کرتے رہیں گے کہ حکمران طاقت کے نشے میں دھت ہیں، مہنگائی کا طوفان برپا ہوچکا ہے، لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئی ہیں، جب عوام اٹھیں گے تو آپ کو پتہ بھی نہیں چلے گاحالات دن بدن خراب ہورہے ہیں جن کا کوئی سدباب نہیں کیا جارہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ایک سال کی کارکردگی کو چھپانے کیلئے میڈیا پر پابندی لگا کر حقائق چھپانا چاہتے ہیں مگر ہم کسی بھی صورت اس کی اجازت نہیں دینگے اور حکومت فور ی طور پر میڈیا سے متعلق ٹربیونلز کا خاتمہ کر کے میڈیا کوآزادی دی جائے اگر حکومت نے میڈیا پر مزید پابندی لگانے کی کوشش کی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے اور ہم کسی بھی صورت میڈیا پر پابندی کو قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ کی بدترین مثال ہے، اراکین کو ایک ایک کرکے جیلوں میں بند کیا جارہا ہے ایسا تو شاید سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بھی نہیں تھا حکمران طاقت کے نشے میں دھت ہیں، مہنگائی کا طوفان برپا ہوچکا ہے، لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئی ہیں، جب عوام اٹھیں گے تو آپ کو پتہ بھی نہیں چلے گاانہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہر آمرانہ دور میں جیلوں کاڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کرتے رہیں گے ہم جیل سے ڈرنے والے نہیں ہیں حکومت گرفتاریوں کا شوق پورا کرے اور وقت آنے پر ہم ضرور حساب لیں گے موجودہ حکومت کی تمام تر پالیسیاں ناکام ہوگئی اب اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے احتساب کے نام پر سیاسی قائدین کو گرفتار کرکے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہے ہیں ۔