حکومت اپنی ساکھ بچانے کیلئے اپوزیشن رہنمائوں کوگرفتار کررہی ہے ، جمال شاہ کاکڑ

حکومت چلانے کیلئے اپوزیشن رہنمائوں کو گرفتار کرنے کی بجائے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پوری کریں آج بھی موجودہ حکومت کے ساتھ وہ کرپٹ لوگ ہیں جوتاریخ میںکسی بھی سیاسی جماعت نے نہیںکیاہے اگر ان کااحتساب کیاجائے تو آئی ایم ایف کا قرضہ معاف ہوجائیگا ، پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی ساکھ بچانے کیلئے اپوزیشن رہنمائوں کوگرفتار کررہے ہیں حکومت چلانے کیلئے اپوزیشن رہنمائوں کو گرفتار کرنے کی بجائے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پوری کریں آج بھی موجودہ حکومت کے ساتھ وہ کرپٹ لوگ ہیں جوتاریخ میںکسی بھی سیاسی جماعت نے نہیںکیاہے اگر ان کااحتساب کیاجائے تو آئی ایم ایف کا قرضہ معاف ہوجائیگا ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وقت اورحالات کاتقاضا ہے کہ وفاقی حکومت اپوزیشن رہنمائوں کوبلاوجہ گرفتار کرنے کی بجائے اپنے کارکردگی پرتوجہ دے اور اس وقت ملک جن حالات سے گزررہا ہے اس کیلئے تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیکرفیصلے کریں کشمیر کے مسئلے کے ساتھ اندرون ملک میں جوصورتحال ہے وہ حکومت کی کنٹرول میں نہیں ہے حکومت اپنی ناکامیوں کوچھپانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو گرفتار کر کے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں اب یہ مزید نہیں چلے گا وفاقی حکومت انتخابات سے قبل عوام کے ساتھ مکانات دینے اور روزگار کے حوالے سے جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک وعدے کوبھی پورانہیں کیا حکومت چلانا ان جیسے کھلاڑیوں کاکام نہیں ہے بلکہ حکومت چلانا سیاستدانوں کاکام ہے جنہوں نے ملک کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کیلئے سیاسی جماعتوں کی قیادت نے اپنے آپ کو قربان کیامگر کبھی بھی اصولوں پرسودا بازی نہیں کی ۔