Live Updates

تبدیلی سرکار اپنے میں جال میں پھنس چکی ہے،چوہدری کاشف نواز رندھاوا

حکومت کو ریورس گیئر لگ چکا ہے جلد ہے نااہل حکمرانوں اپنے انجام کو پہنچنے والے ہے ،مسلم لیگ (ن)پاکستان اور قوم کی مقبول جماعت ہے،صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار اپنے میں جال میں پھنس چکی ہے جس کی وجہ سے حکومت کو ریورس گیئر لگ چکا ہے جلد ہے نااہل حکمرانوں اپنے انجام کو پہنچنے والے ہے ،مسلم لیگ (ن)پاکستان اور قوم کی مقبول جماعت ہے او ر یہ جلد دوبارہ اقتدار میں آجائے گی اور ترقی وخوشحالی کا سفر دن رات جاری رہے گا‘لوگ مسلم لیگ ن کاسنہری دوریاد کررہے ہیں۔

انہوںنے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اس ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔ عمران خان کی نااہلی کیوجہ سے تمام اداروں تباہی کا شکار ہو چکے ہیں ۔ملک بھر میں تعمیر و ترقی کے کاموں منجمد ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے عوامی مسائل خطرناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں جبکہ دوسری طرف بدترین مہنگائی اور بے روز گاری سے عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ناکام اور ملک پستی کی طرف جارہا ہے‘ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے‘غریب غریب ترہورہاہے ‘حکمران ملک سے غربت کی بجائے غریب مکائو پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی ہے اور عوام کا براحال ہے لیکن مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے،
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات