فیصل آباد: یسکو حکام کا کارنامہ ، بھاری بلوں کی اقساط بند کرتے ہوئے بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے میٹر اتارنا شروع کردیئے

شدید گرمی کے موسم میں فیسکو اہلکاروں کی جانب سے اوور بلنگ سے بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ سے صارفین بلبلا اٹھے

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) یسکو حکام کا کارنامہ ، بھاری بلوں کی اقساط بند کرتے ہوئے بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے میٹر اتارنا شروع کردیئے ، شدید گرمی کے موسم میں فیسکو اہلکاروں کی جانب سے اوور بلنگ سے بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ سے صارفین بلبلا اٹھے ، تفصیل کے مطابق فیسکو حکام نے مہنگائی کے پر فتن دورمیں غریب صارفین کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے بھاری بجلی کے بلوں کی اقساط کرنا بند کردیا اور بجلی کے بل بروقت ادا نہ کرنیوالوں کے میٹر اتارنا شروع کردیئے ، غریب صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے تو فیسکو کی جانب سے آئے روز بجلی کے یونٹوں میں اضافہ کیا جارہا ہے اور دوسرا میٹر ریڈر من مرضی کی ریڈنگ ڈال کر بھاری بل بھجوادیتے ہیں اور غریب زیادہ بل آنے پر جب صارفین فیسکو انتظامیہ سے رابطہ کرکے بل کی اقساط کروانا کا کہناہے تو فیسکو افسران کہتے ہیں کہ بھاری بلوں کی قسطیں کرنا بند کردیاگیا ہے اور بروقت بجلی کے بل ادا کرنے صارفین کے میٹر اتارے جارہے ہیں ، صارفین کا کہنا ہے کہ جب اوور ریڈنگ پر بجلی کابل درست کروانے دفتر جائیں تو فیسکو افسران اپنے اہلکارکی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے الٹا صارفین کو ڈرایا جاتا ہے شہری حلقوں نے فیسکو کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری بلوں کی اقساط کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے اور مہنگائی کے دور میں صارفین کو ریلیف دیاجائے ۔