Live Updates

وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی کا نئی شپنگ پالیوسی لانے کا اعلان

پرائیوٹ سیکٹر کو شپنگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دے دی ّپاکستان میں زیادہ تر لوگوں کو بلیو اکنامی کا اندازہ ہی نہیں ہے،دنیا بھر میں 23ٹریلین ڈالرز بلیو اکنامی پر خرچ ہورہاہے،بلیو اکنامی کو دنیا میں بہت اہمیت دی جاتی ہے،شپنگ بہت بڑی صنعت ہے، لوگوں کو معلوم نہیں ، علی زیدی

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی کا نئی شپنگ پالیوسی لانے کا اعلان ل، پرائیوٹ سیکٹر کو شپنگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دے دی۔ وفاقی وزیربرائے بحری امورعلی زیدی نے کراچی میں شپنگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر لوگوں کو بلیو اکنامی کا اندازہ ہی نہیں ہے،دنیا بھر میں 23ٹریلین ڈالرز بلیو اکنامی پر خرچ ہورہاہے،بلیو اکنامی کو دنیا میں بہت اہمیت دی جاتی ہے،شپنگ بہت بڑی صنعت ہے، لوگوں کو معلوم نہیں ہے، دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن کیپی ٹی کے ایکٹ میں ترمیم نہیں لائی گئی،18ویں ترمیم کے بعد فشنگ صوبائی اور ڈیپ سی فشنگ وفاق کے ماتحت ہے اگر آپ فشریز چلے جائیں تو آپ مچھلی کھانا ہی چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نئی فشنگ پالیسی لے کر آرہیہیں، اگلی کابینہ میٹنگ میں فشنگ پالیسی وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا،ہم نے کل ایک شپنگ پالیسی کا اعلان کیاہے، پالیسی کے تحت پرائیوٹ سیکٹرز کو جہاز خریدنے کا مواقع دے رہے ہیں، ا?پ جہاز خرید کر پاکستانی پرچم کے ساتھ بغیر کسٹم ڈیوٹی چلائیں۔

(جاری ہے)

اگر پاکستانی جہاز ہوگا تو اسے پورٹ پر پہلے موقع ملے گا۔

نئے پالیسی سے ڈیمریج کا مسئلہ نہیں ہوگا۔ میں پرائیوٹ سیکٹر کو کہوں گا اپنا ذاتی جہاز خریدیں۔پورٹ پر ہونے والی ٹریڈ پاکستانی کرنسی میں کی جائے گی۔ شپنگ سے حاصل ہونے والی ا?مدن پر سیلز اور انکم ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔یاد رکھیں شہر نہیں ملک کو پورٹ چلاتے ہیں۔ پرویز مشرف کے دور میں کے پی ٹی پر پل بنایا گیا۔ کے پی ٹی انڈر پاس بنا دیا گیا تو اب اس کا خیال بھی رکھنا چاہیئے۔

پورٹ کا خیال نہیں کریں گے تو سب تباہ ہوجائے گا،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے مان لیا کہ سندھ میں کچرا ہے، شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سندھ حکومت کے پاس مشینری، پیسہ اور لوگ بھی موجود ہیں، کچرا اٹھانا میری منسٹری کا کام نہیں ہے۔ باتیں شروع کردی گئیں کہ میں نے کچرا پھینک دیا، میں نے تو لوگوں کو تیار کیا کہ کچرا اٹھاتے ہیں۔ ایف ڈبلیو او سے تعاون کی اپیل کی ان کا شکریہ کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 70 ملی میٹر کی بارش میں کراچی شہر ڈوب گیا، اگلی بارش 170 ملی میٹر ہوئی مگر شہر نہیں ڈوبا۔ شہر میں کوئی علاقہ ایسا نہیں جس کے ایک کلو میٹر فاصلے پر کچی ا?بادی نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ایک زمانہ تھا جب ہر کوئی پاکستان میں شپنگ انڈسٹری سیجڑا تھا،پٹرول پمپ اور شادی ہالز بنانے والا ا?ج ہیوسٹن میں بیٹھا کھا رہا ہے، فشریز کے سابق وزیر نے اس ادارے کا بیڑہ غرق کردیاعلی زیدی نے کہا کہ پاکستان میں ہر شریف ا?دمی کہتا ہے سیاست میں نہیں ا?ؤں گا، سیاست بری اس لیے تھی کہ اچھے لوگ باہر ہیں۔

اگر اچھے لوگ سیاست میں ا?جائیں تو سیاست بھی اچھی ہو۔ علی زیدی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے عمران خان کی وجہ سے سیاست میں اچھے لوگ ا?ئے۔ اسد عمر اور ڈاکٹر عارف علوی جیسے اچھے لوگ سیاست میں ا?ئے۔ میرے خاندان میں بھی کوئی سیاست میں نہیں تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات